
وقت کے ساتھ تیز رفتاری سے غذائیں اورمشروبات بھی نئی شکلوں میں سامنے آنے اور مقبول ہونے لگے اب ہم فرج میں سے کوک نکال کرخودبھی پیتے ہیں اور مہمانوں کی تواضع بھی کرتے ہیں- یہ سوڈا مشروبات بچوں کو بہت بھاتے ہیں اور وہ ان کو دیکھ کرمچلنے لگتے ہیں - ایک وقت تھاان مشروبات کی اتنی مانگ نہیں تھی ہمارے گھروں میں ان کا آنا کبھی کبھار ہوتا تھا بات مہینوں پہ جاتی تھی - ایک کوک کی بوتل آتی تھی جس میںحصے لگائے جاتے اور چند گھونٹ بچوں کے حصے میں آتے - مہمانوں کو اکثر سکنجبین ، ٹھنڈا پانی، روح افزاء...