فروری کے ابتدائی ہفتے میں مجھے کراچی میں جب عامرملک بھائی نے اُردوسوشل میڈیا سمٹ 2015 کا بتایا تو زبان اُردو
کے حوالے سے ہونے والے کراچی کے اجلاس پر دل نے لبیک کہا، یہ ہماری قومی زبان کے فروغ کے لیے
اور بانیء پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے شہر کے لیے ایک خوش آئند بات تھی یہ میرے شہر کی ساکھ اور اس کی
رونقوں کی بحالی میں کرادار ادا کرنے کا منصوبہ تھا - میں نے عامر ملک ، محمد اسد اور فہد کہیر کی دمکتی آنکھوں میں اُس
بے لوث جذبے کو واضح طورپر محسوس کیا اور ان کے اخلاص کا بخوبی اندازہ ہوگیا تھا- اس کے انقعاد میں ابھی
چند ماہ باقی اور کراچی میں میرا قیام مختصر یہ سوچ کچھ ملال لےکر آئی کہ میں اس میں شریک نہیں ہو پاؤں گا ابھی اسی
خیال میں تھا کہ عامر بھائی نے ہمیں سوشل میڈیا سمٹ کراچیکی بیرون ملک نمائندگی کی پیش کش یوں ہم دور رہ کر بھی
اس میں شامل ہوسکتے تھے یہ اعزازی نمائندگی تھی اور ہمارے مزے بناء کچھ کیے ہمارا نام اس سمٹ کے ساتھ جُڑ گیا -
میرا خیال تھا یہ دیگر بلاگر اجلاسوں کی طرح سوشل میڈیا کو شامل کرکے کوئی سوپچاس افراد کا اجلاس ہوگا کیونکہ یہ
ابتداء تھی اور اس کی بہت بڑے پیمانے پر توقع اور وہ بھی ہمارے نوجوان دوستوں سے نہیں تھی --- لیکن جب
ان لوگوں کی محنت دیکھی اور کراچی پریس کلب میں ابتدائی پریس کانفرنس نے یقین دلادیا یہ ایک تاریخی سمٹ ہوگا
پریس کانفرنس میں کاشف نصیر ،عمار ابن ضیاء ، شعیب صفدر گھمن ، فہیم اسلم اور وقار اعظم جیسے بلاگر کو دیکھ کر
واضح طورپر ان کے کردکھانے والا عزم اور زبانِ اُردو سے ان کی محبت اور سوشل میڈیا سمٹ سے ان دلی وابستگی
نے ہمیں بھی ہزاروں میل دور بیٹھ کر اس میں خود کو مکمل شریک محسوس کرادیا-
اب معاملات آگے بڑھ رہے تھے اور سوشل میڈیا پر خبروں سے دیگر شہروں سے شرکت کے لیے آنے والے
معروف بلاگرز کی اطلاع مل رہی تھی- ساتھ ہی مشہورشخصیات کا اس سمٹ میں بطور مہمان اسپیکر مدعوہونا
بھی اس کی اہمیت کو ثابت کرنے کے لیے کم نہیں تھا دوسری جانب جامعہ کراچی کا اس کے ساتھ اشتراک گویا
ایک اور اعزاز تھا - شعبہء ابلاغ عامہ کے طلباء بلخصوص اور جامعہ کے دیگر شعبوں سے جن میں ویژویل اسڈیز
کے طلباء کا اس سمٹ میں آنا اہم تھا کہ نئی نسل میں اپنی قومی زبان کی اہمیت اور اس کے فروغ اور سوشل میڈیا
میں اس کے کرادر کو ان کے سامنے پیش کرنا منفعت بخش تھا کے وہ لوگ اس سے خود بھی فائدہ حاصل کریں
اور اُردو کی ترویج میں اپنا کردار کے ساتھ اپنے دیگر ساتھیوں کو بھی اس جانب راغب کریں گے-
لائیوں سٹرمنگ کا بے صبری سے انتظار تھا اور پاکستان کے معیاری وقت سے فرق کے باعث ہمارے پاس رات
کا پچھلا پہر شروع ہوگیا لیکن نیند آنکھوں سے کوسوں دور ہم سے دس بجے سوجانے والے کی بے صبر نظریں
لیپ ٹاپ پرجمی تھی کچھ اسٹیٹس آرہے تھے تصاویر کے ساتھ پھر گھمن صاحب کا بشاش چہرہ نظرآیا ، وقار اعظم
اور فہیم اسلم مہمانوں کے استقبال کے لیے دمکتے نظرآئے تصاویر میں - لائیوسٹمرمنگ سے آنے والے مہمان
بیرون شہروں سے شرکت کرنے والے بلاگر اور طلباء واساتذہ نظر آرہے تھے -
انتظامیہ کے ارکین کے محنت اسٹیج سے لے کرہال تک دکھائی دے رہی تھی یہ کام نوجوانوں کا نہیں بلکہ ماہرین
کا معلوم ہورہا تھا - عمار ضیاء پروگرام کےمیزبان ان کی خوبصورتی کے ساتھ بہترین اندازاور لب ولہجہ بھلا کسے
نہیں بھایا ہوگا -مشہور ومعروف ہستیاں اور ان کے خطابات نے یہ ثابت کردیا یہ ایک غیرمعمولی نوعیت کا اور
کامیاب سمٹ ہے جو ایک نئے باب رقم کررہاہے -ایلن کیسلر سے محمد اسد کی گفتگو نے ہمیں سرشار کیاایک غیر ملکی
اور وہ بھی امریکی کو اُردزبان میں بات کرتے اس کی محبت کا دم بھرتے دیکھنا اور ان کا اس سمٹ میں شامل ہونا بڑی
بات تھی - ان کی تصاویر ہم نے صبح جاب پہ اپنے امریکی ساتھیوں کو معلومات کے ساتھ دکھائیں اور اولین مبارک باد
بھی انہی سے پائی- بلاشبہ ہم سب میں ،آپ ، اس میں شرکت کرنے والے مہمان اور انتظامیہ سب مبارک باد کے
مستحق ہیں -یہ ہمار اجلاس تھا ایک کامیاب اور منظم اجلاس اس میں یقنی طور پر کچھ کمی اور کچھ خامیاں بھی رہ گئی
ہوں گی تو میں اس کا اعتراف کرتے ہوئے عرض کروں گا یہ سمٹ جنت میں منعقد نہیں ہوئی تھی اور دنیاوی امور
میں اتناتو ہوسکتا ہی ہے - ہماری توقعات ، تبصرے ، تنقید ، شرکت ایک طرف اور ہمارے ان نوجوانوں کی کوششیں
اورانتھک محنت دوسری جانب رکھی جائیں تو ہمیں وہ پلڑا بہت بھاری نظرآئے گا - ہمیں تو فقظ ان کی حوصلہ افزائی
ہی کرنی جوکہ مشکل کام نہیں اور اسی حوصلہ افزائی کے سبب آئندہ منعقد ہونے والے سمٹ اس شہر اور
دیگر شہروں میں فروغ پائیں گے-
مجھے اپنے خیالات کوتحریری شکل دینے اور اور لکھنے میں تاخیر ہوئی تو سبب وہ الفاظ تھے جو مجھے اپنے
ان دوستوں کو شاباشی اور مبارک باد دینے کےلے نہیں مل پارہے تھے - اللہ تعالٰی ہم سب کو اپنے ملک اور زبان
کی ترقی میں حصے لینے اور اسے اپنا سمجھ کے حصہ لینے کی توفیق عطا فرمائے - خلوص نیت سے کیا گیا ہر کام بھی
اس سوشل میڈیا سمٹ کراچی 2015 کی طرح کامیابی سے ہمکنار ہوگا -
زبیر بھائی جتنا حصہ ہمارا ہے اتنا ہی حصہ آپ کا بھی ہے کہ حوصلہ افزائی اور دعاؤں میں جتنا کردار آپ نے ادا کیا اسی نے ہمیں کئی اتار چڑھاؤ کو استقامت سے برداشت کرنے کے قابل بنایا۔
آپ کا بھیجا گیا تحفہ بھی ہمیشہ یاد رہے گا کہ جس میں آپ کی محبت کی شیرینی منفرد تھی۔ بہت شکریہ
شکریہ جناب.
آپ کے خیالات و تحریر پڑھ کر خوشی ہوئی
شکریہ محمد اسد
اورگھمن صاحب ہمیں آپ کو اپنے بلاگ پردیکھ کر اور تبصرہ پاکرخوشی ہوئی -
بہت شکریہ زبیربھائی، سمٹ سے پہلے، دوران اور بعد میں جس طرح آپ کی حوصلہ افزائی ہمارے ساتھ رہی، اس نے ہمیں آپ کی یہاں کمی محسوس نہیں ہونے دی۔ ان شاء اللہ اگلی بار آپ ہمارے ساتھ ہوں گے اور مزید بہتر اندازمیں شامل ہوں گے۔
شکریہ فہد بھائی مجھ نوآموز کو آپ لوگوں نے اس میں شامل کیا - اللہ تعالٰی آپ احباب کو مزید بے شمارکامیابیاں عطا فرمائے