آدھا گلاس بھرا ہوا کہیں تو کم نظر ، حقیت سے نظر چُرانے والے لوگ ہیں لہذا منفی باتوں کو دیکھیں ان کا پرچار کریں
کیونکہ اس طرح آپ بہت سے لوگوں کا بھلا کرسکتے ہیں ، کوئی بات نہ ملے تو غوروغوض کریں اور تلاش کرکے "حقائق" سامنے لائیںاگر آپ بیرون ملک مقیم ہیں تو پاکستان کے بارے آپ کو مثبت بات کہنے کی ضرورت نہیں کیونکہ آپ یہاں کے حالات ، مسائل ، مشکلاتکو نہیں جانتے ، نہیں سمجھ سکتے ہاں آپ بیرون ملک بیٹھ کے پاکستان پر تنقید کریں تو سر آنکھوں پہ ہم آپ کی دانشوری اور عقل سلیم کوسراہیں گے اور بلکل نہیں سوچیں گے کہ "آپ کو پاکستان کے حالات کا کیا علم " یہ تو ہم صرف اُن دیوانوں کو کہتے ہیں جو باہر بیٹھ کے پاکستانکو اچھا سمجھتے ہیں اور اچھا دیکھنا چاہتے ہیں ان احمقوں کا پاکستان سے کیا لینا دینا - آپ فرمائیں کُھل کے اظہارفرمائیں تلخ کلامی کے جوہردکھائیںآزادی اظہار آپ کا حق ہے اور یہ حق ہم صرف تنقید کرنے والوں کا مانتے ہیں بھلا اچھی مثبت باتیں کہنے والے اظہار کی کوشش کرسکتے ہیں
ہمارے سامنے ہم ان کی مذمت کریں گے منہ تُوڑجواب دیں گے-
بُرائی کو سامنے لانا ہی اصل حقیقت ہے اور اچھائی نظرآئے تو صاحب یہ ہمارا آپ کا کام نہیں اس کا بیان کرنا -ہماری ذمہ داری تو بُرائی کوبے نقاب کرنا ہے ،سامنے لاناہے ، اسٹیج پہ سجانا ہے اس کی تکرار کرنا ہے - کیونکہ سننے والا پڑھنے والا بُرائی کرنے پر زیادہ متوجہ ہوتا ہے اورتوجہ کے لیے تو سارا کھیل تماشاہے - ہم آ کے قدردان ہیں کہ آپ ہماری رہنمائی فرمارہے بیرون ملک رہ کر ہمیں پاکستان کی خرابیوں ، کمزوریوںاور بُرائیوں سے آگاہ کررہے ہیں- آپ سامنے رکھے گلاس کو آدھا خالی کہیں یہی حقیت پسندی اور عقل مندی کا ثبوت ہے اور یہ بات با آوازِ بلندکہیں اور ہمیں بھی یہی دیکھنے پہ مائل کریں -
ایک آنچ کی کسر رہ گئی شاید۔ پاکستان میں اگر آپ کو برائی نظر نہ بھی آئے تو بھی کیا ہے! برائیاں ایجاد کیجئے، خبریں ایجاد کیجئے، شمال اور مغرب کے آقاؤں کی خوشنودی کے لئے اگر آپ کو اپنی مٹی کی مٹی پلید بھی کرنی پڑے تو کیا ہے! مٹی کی اوقات ہی کیا ہے بھلا۔
ویسے آپ نے اچھا لکھا ہے۔ فی زمانہ یہی کچھ چل رہا ہے۔ رحماء اور اشداء میں ترتیب الٹ گئی ہے۔ بس! اور تو کچھ نہیں ہوا، کہ اس سے زیادہ اور ہو گا بھی کیا۔
بہت شکریہ آسی صاحب حوصلہ افزائی اور تبصرے کے لیے :)
ماشاءاللہ ۔۔زبیر بھائی بھی صاحب بلاگ ہوئے ۔۔۔مبارک ۔۔۔ آغاز بھی حسبِ امید شاندار ہے۔
شکریہ فلک شیر