اعتراف مشکل ہوتا ہےاور اس کا اظہار اس سے بھی کٹھن لیکن آج بہت سی آسانیوں ، سہولیات اور جون کے اس گرم دن میں اپنے خنک کمرے میں بیٹھ کر مجھے یہ مشکل کام کرنا پڑا اپنے ماتھے سے ندامت کا پسینہ خشک کرتے ہوئے جو نجانے کیسے پھوٹ پڑا - پاکستان سے باہر بیٹھ کر اس کے لیے فکرمند ہوتاہوں ، وہاں لوڈ شیڈنگ سے ساری رات بے حال اور بے چین ہوکر صبح کام پرجانے والے اپنے دوستوں کی تکلیف سے بے نیاز صحت ، صفائی کے جیسی بنیادی سہولیات کے فقدان سے پریشان اپنے محلے میں کچرے کے ڈھیروں سے اُٹھتے تعفن کو برداشت کرنے والے پاکستان میں رہنے والوں کو میں ماحولیاتی آلودگی پر لیکچردے سکتا ہوں ، شجرکاری کی ترغیب دیتا ہوں ، ان کو بے عملی اور غفلت پر سرزنش کرتے ہوئے یہ نہیں سوچتا آج انھیں کن کن مصائب سے گذرنا ہے ، بس میں لٹک کر سفرکرکے گھرجانا ہے یا ٹریفک جام میں طویل انتظارکی کوفت اورشورمیں اپنی ہمت کو کس طرح قائم رکھنا ہے میں اس کا اندازہ نہیں کرسکتا - ان کے روزمرہ مصائب اور تکالیف کاکیونکر احساس کرسکتا ہوں اپنے لیے فرار کی راہ چُن کر کس منہ سے خود کو محب وطن پاکستانی کہوں لیکن میری منافت مجھے شہہ دیتی میں ایک ترقی یافتہ ملک میں بیٹھ کر کسی سیاستدان کی طرح بیانات دے کر حقِ وطن ادا کرلیتاہوں -مجھے صبر اور استقامت کا درس دےکر اپنے اخلاص کا سکہ جمانا آگیا ہے - اپنے ملک میں رہ کراُلجھتے ، روتے ، حالات سے لڑتے اپنے دوستوں پرمجھے یہ ثابت کرنا ضروری ہوجاتا ہے ان مشکلات میں ان کے ساتھ ہوں یہ الگ بات ہے کہ یہ ساتھ میں ائیرکڈیشن میں بیٹھ کر ان دھوپ میں جلتے ہوئے بجلی نہ ہونے والوں کا اسی انداز میں دے سکتاہوں-میں اعتراف کرسکتاہوں لیکن معاف کیجیئے گا پاکستان آکر آپ کے ساتھ ان کٹھن حالات میں رہ نہیں سکتا -
بلاگ کا کھوجی
کچھ میرے بارے میں
حلقہ احباب
آمدورفت
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
Blogger news
https://www.facebook.com/events/859017474135295/
Blogger templates
ہفتہ، 27 جون، 2015
7 تبصرے:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
عمدہ تحریر ہے۔ کاٹ دار انداز پسند آیا، شاید مزاج کا گراف مل رہا ہے۔
@محمدیعقوب آسی سر بہت شکریہ ہمت افزائی کے لیے
پیراڈاکس ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خوب! ایک بات آپ جتانا بھول گئے کہ آپ بیرون ملک سے رقم بھیج کر پاکستان میں سرمایہ لانے میں جو کردار ادا کر رہے ہیں وہ یہاں بیٹھے لوگ نہیں کرسکتے۔ لیکن ٹھہریے! اس بات پر تو آپ کی عزت نہیں کی جائے، ہاں اگر آپ ایان علی کی طرح اربوں روپے باہر لے جارہے ہوتے تو پھر بہت مشہوری ملتی :D
4# محمد اسد ایک عرصے تک میں بیرون ملک بیٹھ کرپاکستان پرتنقید کرنے والوں سے اُلجھتا رہا اور یہی سوچتارہا میں پاکستان سے محبت کرتاہوں لیکن ان کی تنقید بھی محض الفاظ تک ہے اور میری محبت بھی - کئی بار ہمت افزائی کرتے ہوئے دُکھتی رگوں کو چھیڑبیٹھتا ہوں تو ملال بڑھ جاتا ہے اور شرمندگی ہوتی ہے-تبصرے کا شکریہ جیتے رہو میاں-
3# فلک شیرایسا ہی ہے کیا کریں - شکریہ بلاگ پر آنے کے لیے اور ہمت افزائی کے لیے-
دیکھنا تقریر کی لذت کہ جو اس نے کہا
میں نے یہ جانا کہ گویا یہ بھی میرے دل میں ہے