مجھے ابھی کافی ضروری کام کرنے ہیں
ملک و ملت کے لیے تقریر کرنی ہے
روپیہ بنانے کی بھی توتدبیر کرنی ہے
مجھے نئی جین اور جوگربھی لینے ہیں
ذرا میں فیس بُک پہ اسٹیس اپ ڈیٹ تو کرلوں
باڈی بلڈنگ شوق ہے میرا اپنا ویٹ توکرلوں
گرمیوں کی چھٹیوں کو بھی انجوائے کرنا ہے
تو تم ایسا کرو ابھی کچھ دیر صبر کرلو
ایسے کاموں میں جلدی اچھی نہیں ہوتی
مجھے ابھی کافی ضروری کام کرنے ہیں
کوئی بتلارہا تھا آئی فون کا نیا ماڈل آیا ہے
میں نے بھی اس کے لیے پیسا بچایا ہے
ارے بھئی توکچھ دیر کو سوجاؤ
طبیعت سنبھل جائے گی تھوڑی تو
مجھے ابھی کافی ضروری کام کرنے ہیں
ابھی تو گرم ہےموسم ذرا ہمت تو آنے دو
میں دے دوں گا خون پھرکبھی ذراطاقت تو آنے دو
خدرا چندے کی بابت ابھی تو کچھ نہیں کہنا
عید پر فقط سات ہزارکا سستا سوٹ تھا پہنا
مجھے ابھی کافی ضروری کام کرنے ہیں
بھلا کوئی بچہ کب تھلیسمیا سے بھی مرتا ہے
یہ ڈاکٹر تو بس یونہی جھوٹ بکتا ہے
ہمارے حکمران نالائق ہیں کچھ نہیں کرتے
میں ایس -ایم -ایس پرنیا لطفیہ بھیج دوں
تم ذرا دیر صبر تو کرلو
مجھے ابھی کافی ضروری کام کرنے ہیں


